’ہولناک واقعہ‘: یوکرین کے شہر پر روس کا بیلسٹک میزائل حملہ، کم سے کم 34 ہلاک

image
حکام کے مطابق یوکرین کے شہر سُمی پر ایک روسی میزائل حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے، یورپی اور امریکی رہنماؤں نے روس کے تازہ ترین حملے کی مذمت کی۔

یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح دو بیلسٹک میزائل روس کی سرحد کے قریب شمال مشرقی شہر کے مرکز میں گرے۔

ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ میزائل حملوں میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک اور 15 بچوں سمیت 117 زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے میزائل حملے میں 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین پر میزائل حملے کو ’ایک ہولناک واقعہ‘ قرار دیا ہے۔

ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ بھیانک تھا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، لیکن میرے نزدیک یہ ایک ہولناک واقعہ ہے۔ میرے خیال میں جنگ ہی ایک خوفناک چیز ہے۔‘

ان سے جب پوچھا گیا کہ ’غلطی‘ سے ان کا کیا مطلب ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے غلطی کی۔۔۔ آپ ان سے پوچھیں گے۔‘

تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ’انہوں‘ سے ان کی مراد کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کے شہروں پر ہونے والے ایسے ہی دوسرے خطناک حملوں کا تسلسل ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.