گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی

image

اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا۔ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی۔ فوری اطلاق بھی ہوگیا۔

ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر دو ہزار 750 روپے کردی گئی۔ ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس دوہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جبکہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔

پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے۔ 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، پچاس سے 100 کلو واٹ تک 5500 جبکہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

دو سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، دو سو سے 400 سی سی تک ایک ہزار جبکہ 400 سی سی سے زائد کی موٹر بائیک کی فیس 1500 روپے ہو گئی۔ تمام فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.