مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت

image

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس پر ملزم ارمغان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اسی حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کیلئے کمپنی بنائی تھی اور متعلقہ فراڈ کمپنی کی سالانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے جب کہ کمپنی میں 25 ملازمین کام کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارمغان نے ملازم کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں جن کی مجموعی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

مصطفیٰ عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کیس میں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.