بند کمرہ اہم اجلاس، بسنت میلہ سے متعلق بڑے فیصلے

image

لاہور میں بسنت اگلے سال فروری میں ہوگی جس کے لیے موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔

پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف کی ہدایت پر بسنت پر بند کمرہ بڑا اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی والڈ سٹی کامران لا شاری، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگر نے افسران نے شرکت کی۔

بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کروا لیے گئے، لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی۔

بسنت سے پہلے جون میں ڈور اور پتنگ کی چیکنگ کے لیے کسی مقام پر ریہرسل ہوگی جبکہ بسنت کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے کی رجسٹریشن ہوگی۔ بسنت کے موقع پر موٹر سائیکل پر دو روز کے لیے پابندی لگانے کی تجویز ہے۔

بسنت نائٹ اور ڈے منائی جائے گی جبکہ ڈھائی تاوا گڈے تک کی اجازت ہوگی۔ بسنت پر چرخی پر پابندی اور ڈور کے پنے میں فروخت کی اجازت ہوگی۔ بسنت پر بڑی پتنگ اور گڈے نہیں آڑ سکیں گے۔

بسنت پورے لاہور میں منانے کی اجازت ہوگی جس میں غیر ملکی سیاحوں کو بلانے کی حمکت عملی بنائی جائے گی۔ 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts