پاکستان میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
پنجاب اور پختونخوا میں زلزلہ:
پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے شہری خوفزدہ:
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔