ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

image

پی پی 52 سیالکوٹ مین ضمنی االیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، یکم جون کو پولنگ ہوگی، 23 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، پولنگ یکم جون کو ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی، کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں، انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔ پی پی 52 سیالکوٹ کی نشست رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.