نہری منصوبے کی واپسی نہ ہونے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

image

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نہروں کا منصوبہ واپس نہ لینے پر حکومت کے ساتھ نہ چلنے کا اعلان کردیا۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن اور ہاری دشمن ہوتا ہے یہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے، پہلے انہوں نے گندم اسکینڈل کے ذریعے کسانوں کا معاشی قتل کیا، زرعی ٹیکس کے نام پر انہوں نے کسانوں اور ہاریوں کا جینا دوبھر کردیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں اور ہاریوں کے معاشی قتل کا بندوبست تو ہوچکا ہے، اب یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ریگستان کو زرعی زمین بنائیں گے، یہ لوگ چولستان میں ریگستان پر کاشت کرنا چاہتے ہیں۔

 چیئرمین پی پی نے کہا کہ پانی موجود ہی نہیں، قلت ہے تھرپارکر اور چولستان بھی ہمارے ہی علاقے ہیں، کیوں نہیں چاہوں گا کہ تھرپارکر اور چولستان میں ترقی ہو، تھرپارکر اور چولستان کو آباد کرنا ہے تو بسم اللہ مگر دریائے سندھ پر سودا قبول نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ نہروں کا منصوبہ نہ روکا تو حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی وفاق کو کمزور کرنے یا چار بھائیوں کو لڑوانے کی سازش کرے تو پی پی بھرپور جواب دے گی، ایسی پالیسی جس سے وفاق کو کوئی خطرہ ہے تو اس کو روکنے کے لیے بھی صف اول کا کردار پی پی کا ہوگا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کینالز منصوبے کو مسترد کردیا تھا، حکومت کی اتحادی ماننے کے لیے تیار نہیں، صدر تیار نہیں تو ضد کی کیا وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، حیدرآباد میں عوام نے تمام وفاق دشمنوں کو شکست دی اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، 25 اپریل کو سکھر میں تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، ہم اپنا مطالبہ دہرائیں گے، وفاق بچائیں گے، کسان اور دریائے سندھ بچائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.