پی ایس ایل: حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

image

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جمعہ کو پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر119 رنز ہی بناسکی اور یوں کراچی نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔

کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ کے خلاف میچ میں ہی حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

حسن علی نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے سر انجام دیا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

30 سالہ حسن علی پی ایس ایل 10 میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک وہ 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز نے اب تک 3 میچز میں 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔

کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

 

 

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.