کاروبار پر حملہ آوروں کیلئے کوئی معافی نہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ

image

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔ سرمایہ کاروں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی اولیں ترجیح ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.