پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کروڑوں روپے کی سکالرشپ لےکر فرار

image

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی سکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔

مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کے لئے پنجاب یونیورسٹی نے ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے چھپن اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کروڑوں کی گرانٹ ملی۔چھپن میں سے بارہ اساتذہ نے سکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہ کی۔

پنجاب یونیورسٹی کے سات اساتذہ ایچ ای سی کی سکالرشپ جب کہ پانچ اساتذہ یونیورسٹی کی سکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پانچ سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی۔ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں روپے ادا کرنے تھے۔

فرار ہونے والے اساتذہ کے نام اور رقم

پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس سنٹرکی فرح ستار70 لاکھ

جی آئی ایس سنٹر کے سید محسن علی 1 کروڑ 40 لاکھ

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی کرن عائشہ ایک کروڑ روپے

شعبہ ایم ایم جی کی رابعہ عباد 90 لاکھ روپے

آئی کیو ٹی ایم کے خواجہ خرم خورشید 84 لاکھ روپے

ہیلی کالج آف کامرس کی شمائلہ اسحاق ایک کروڑ 61 لاکھ روپے

سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے عثمان رحیم 72 لاکھ روپے

کالج آف انجینئرنگ کے سلمان عزیز 90 لاکھ، جی آئی ایس کے محمد نواز 72 لاکھ روپے

پی یو سی آئی ٹی کی جویریہ اقبال 60 لاکھ روپے

ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی سیماب آرا 1 کروڑ، سامعہ محمود 1 کروڑ 16 لاکھ روپے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.