ہانیہ دلجیت سے متعلق ناصر چنیوٹی کا اہم بیان

image

پاکستانی اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والی بھارتی پنجابی فلم میں ان کے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ناصر چنیوٹی کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے جو بھارت جا کر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2024 میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم 'جٹ اینڈ جولیئٹ 3' میں بھی کام کیا جو کامیاب رہی اور فلم نے اچھا بزنس بھی کیا تھا جبکہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ آنے والی فلم 'سردارجی 3' کا بھی حصہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں کامیڈین سے فلم 'سردارجی 3' کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم میں پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی ہیں۔

فلم میں ہانیہ عامر کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہانیہ بہت اچھی پنجابی بولتی ہیں، وہ پاکستان کی سپر اسٹار اور ایک باکمال اداکارہ ہیں، فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ خوش ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.