پشاور زلمی پی ایس ایل 10 کی مضبوط ٹیم ہے، بابر اعظم

image

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل میں کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے، پشاور زلمی نے کمزور ایریا کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے بولنگ مضبوط کی ہے، بیٹنگ کو بھی بہتر کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی اچھے فنیشر ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس یل میں جس ٹیم کے پاس مقامی کھلاڑی اچھے ہوتے ہیں وہ اچھی ٹیم ہوتی ہے، ہمارے پاس مقامی کھلاڑیوں کا اچھا بینچ ہے۔

سب محنت اور لگن سے کامیابی کے لیے کھیلتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو پلان دینا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہو گا، ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئر کے ساتھ ڈرسنگ روم شیئر کرنے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.