کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری

image

بالی ووڈ اداکار پُلکت سمرات اور اسابیل کیف کی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم میں مین رول کرنے والی اداکارہ اسابیل کیف ہیں جو کہ معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف رومانوی مزاحیہ فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کے ذریعے انڈسری میں بطور ہیروئن قدم رکھ رہی ہیں۔

اسابیل کے ساتھ فلم میں پلکت سمرات ہیرو کا کردار نبھائیں گے ان کی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جو کامیڈی اور رومانوی کہانی پیش کرتا ہے۔

فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے، جبکہ کہانی ایک ایسی محبت پر مبنی ہے جو ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتی کراس کلچرل کہانی ہے، اور اس میں مزاح، جذبات اور سماجی پیغام کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

پُلکِت سمرات نے سوشل میڈیا پراپنی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی۔‘

فلم کے دیگر اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.