انڈین ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، ٹرینی پائلٹ ہلاک

image

انڈیا کی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں منگل کو حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔

 پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا۔ اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاؤن کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا۔

’شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔‘

ایس پی پولیس نے بتایا کہ اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائر آفیسر ایس سی گادہوی نے بتایا کہ جب شاستری نگر کے قریب طیارہ گرنے کی اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کی چار ٹیمیں موقعے پر روانہ کی گئیں جنہوں آگ کو بجھایا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا ہے لیکن اس کی وجہ سے پائلٹ کے علاوہ کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا، کیونکہ یہ پہلے درخت سے ٹکرایا اور پھر کھلے پلاٹ میں گر گیا۔‘

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts