پوپ فرانسس کی تدفین کے لیے آخری رسومات کی تیاریاں تصاویر میں

image
کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کے 88 برس کی عمر میں انتقال کے بعد ان کی سنیچر کو ہونے والی تدفین کے لیے آخری رسومات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

تصاویر: روئٹرز

پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد چند دن قبل ہی صحت یاب ہوئے تھے، ان کو نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔

وہ شدید بیماری کے باعث 38 دن تک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 23 مارچ کو صحت یاب ہونے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

وہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی مذہبی رہنما تھے، اور 2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔

وہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی مذہبی رہنما تھے، اور 2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔

پوپ فرانس کا تعلق ارجنٹینا سے تھا، اور ان کا نام خورخے ماریو برگو لیو تھا۔

پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کے بعد اب نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

پوپ فرانسس کی تدفین سنیچر کو ہو گی جس میں عالمی رہنما اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.