پاکستان ویمن کرکٹ کی سابقہ کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی۔ کپتان نے سوشل میڈیا پر وجہ بیان کر دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا۔

ندا ڈار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کیمپ میں بلایا گیا تھا جس کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور فٹنس کی بنیاد پر ندا ڈار کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.