وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی۔
وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کر دی،سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل تشکیل بھی دے دی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سائبر کرائم ایجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ایجنسی پیکا ایکٹ کے تحت جرائم کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کمپلین کونسل بھی قائم کر دی گئی۔