پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

image

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا۔

ایس پی کینٹ علی رضا نے کہا ہے کہ براڈ کاسٹ کمپنی کے 18 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا ہے، حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

بارڈر حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی واہگہ بارڈر سے 288 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے، گزشتہ روز ہی 190 پاکستانی وطن واپس پہنچے،دونوں ممالک کے درمیان باڈر پر ٹرانزٹ سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے متبادل براڈ کاسٹرز کا انتظام کرلیا ہے،پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز شیڈول کے تحت براڈ کاسٹ ہوں گے، میچز کے انعقاد اور براڈ کاسٹنگ میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.