تزئین حسین کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل

image

سینئر اداکارہ تزئین حسین نے شوہر کی وفات کے تقریبا پانچ سال بعد دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ تزئین حسین نے پہلی شادی یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے تین بچے بھی ہیں جو اب جواں سالہ ہیں۔

تزئین حسین نے نوجوانی میں ہی 1990 کی دہائی میں اداکاری میں قدم رکھا تھا لیکن شادی کے بعد بچے ہونے پر انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا۔ تزئین حسین نے تقریبا 20 سال بعد 2023 میں ’یوں ہی‘ نامی ڈرامے سے اداکاری کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور اب دوبارہ اداکاری کرنے کے دو سال بعد انہوں نے دوسری شادی بھی کرلی۔ تزئین حسین کی سہیلی سائرہ دانش احمد نے اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی نئی زندگی سے متعلق بتایا۔

 سائرہ دانش احمد نے 25 اپریل کو انسٹاگرام پر تزئین حسین کی شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں اداکارہ اور ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی دوسری شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شریک حیات کو بھی روایتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تزئین حسین کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ تزئین حسین نے دوسری شادی قریبی دوست عامر سیدین سے کی جو کہ پیشے کے لحاظ سے بینکار ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.