کینیڈا میں فلپائنی فیسٹول کے شرکاء پر گاڑی چڑھانے والا مشتبہ شخص گرفتار

image
کینیڈا کے شہر وینکوور میں سٹریٹ فیسٹول کے دوران ایک شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وینکوور پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ یہ گاڑی سنیچر کی شام آٹھ بج کر 14 منٹ پر سٹریٹ میں داخل ہوئی جہاں لوگ فلپائنی لاپو لاپو ڈے فیسٹول میں شریک تھے۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ’ڈرائیور کے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی وجہ سے چند افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیںم تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔‘

پولیس نے مزید بتایا کہ یہاں سے وینکوور ہی تعلق رکھنے والے ایک 30 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ میجر کرائم سیکشن واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہے۔

یہ فیسٹول جنوبی وینکوور کے نواح میں ہو رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں متاثرہ افراد اور سڑک پر دور تک بکھری دیگر اشیاء دیکھی جا سکتی ہیں۔

ویڈیو میں کم از کم سات افراد زمین پر بے حس و حرکت پڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وینکوور ہی تعلق رکھنے والے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے (فوٹو: روئٹرز)

وہاں ایک سیاہ رنگ کی ایس یو وی بھی موجود ہے جس کا سامنے کا حصہ پِچکا ہوا ہے۔

وینکوور کے میئر کینتھ سِم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’آج کے لاپو لاپو ڈے فیسٹول کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں ہوں، اس مشکل وقت میں وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی اور متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی اس واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ ’اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے پیاروں سے، فلپائنی کینیڈین کمیونٹی اور وینکوور کے تمام شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم سب آپ کے ساتھ سوگوار ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.