امریکی بحری جہازوں کو پانامہ اور سوئز نہروں سے مفت گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے: ٹرمپ

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز امریکی تجارتی اور فوجی جہازوں کے لیے پانامہ اور نہر  سویز  سے مفت آمد و رفت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اپنے وزیر خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں فوری طور پر پیش رفت کریں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کے اپنی سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’کہ امریکہ کے فوجی اور کمرشل دونوں جہازوں کو پانامہ اور سویز کینالز میں سے مفت سفر کی اجازت دی جانی چاہیے۔

ٹرمپ کئی مہینوں سے پانامہ کینال پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ان کے سوشل میڈیا پیغام میں اس بار توجہ نہر سویز کی طرف بھی مبذول کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں راستے ’امریکہ کے بغیر‘ نہیں چل سکتی ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو حکم دیا کہ وہ اس معالے کو دیکھے۔

مصر کی سویز نہر، جو یورپ اور ایشیا کو ملانے والا ایک اہم آبی راستہ ہے، سے یمن کے حوثی باغیوں کی بحری جہازوں پر حملوں سے پہلے دنیا کی تقریباً 10 فیصد سمندری تجارت ہوتی تھی۔

ایران نواز حوثی باغیوں نے غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد فلسطینیوں سے یکجہتی کے دعوے کے ساتھ بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا، جس کے باعث بحری جہازوں کو افریقہ کے جنوبی سرے سے ایک لمبا اور مہنگا راستہ اختیار کرنا پڑا۔

مصر نے گزشتہ سال کہا تھا کہ نہر سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 60 فیصد کمی آئی ہے، جس سے سات ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

امریکی فوج جنوری 2024 سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہی ہے، لیکن ٹرمپ کے اقتدار میں آبے کے بعد یہ حملے شدت اختیار کرگئے اور گذشتہ ماہ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے عزم کیا ہے کہ فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک حوثی جہازرانی کے لیے خطرہ بنے رہیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.