نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

image

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے تمام شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے سدا بہار دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

پاک چین رہنماؤں نے یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، خطے اور اس سے باہر سلامتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ہر سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.