اداکار حمزہ علی عباسی دین کی جانب راغب

image

معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر خواتین نے لباس ٹھیک پہنا ہوا ہے اور مرد و خاتون فنکار ایک دوسرے کو چھو نہیں رہے تو ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

حمزہ علی عباسی اُن اداکاروں میں سے ہیں جو شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد خود میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے دین کی جانب راغب ہوئے۔ حمزہ علی عباسی نے خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوششیں کیں جو ان کے انداز اور گفتگو سے صاف ظاہر ہوتی ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے سے قبل اس بات کا اطمینان حاصل کرتا ہوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی نہ ہو۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں ڈرامے کافی بہتر بن رہے ہیں جس میں غلط کو غلط دکھایا جا رہا ہے ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ڈراموں میں خاتون اور مرد فنکار کے درمیان فاصلہ ہو اور لباس نامناسب نہ ہوں تو ان ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.