پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

image

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی حتمی تاریخوں اور وینیوز کو فائنل کر لیا گیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے پہلے 2ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی فیصل آباد کو مل گئی، سیریز کے آخری 3میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا، دوسرا 27 مئی کو شیڈول ہے، سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

پاکستان بنگلا دیش چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا،سیریز کا آخری میچ 3 جون کو شیڈول ہے،پی سی بی جلد پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کرے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.