یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ کتنا کماتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

image

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ وریشہ نے اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اذلان اور وریشہ نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے یوٹیوب پر خوفناک اسٹوریز سنانے، ڈراؤنے پوڈکاسٹ کے سلسلے، گھر میں ہونے والے عجیب و غریب واقعات اور بیٹی کے ڈر سے متعلق بات کی۔ یوٹیوبرز نے بتایا کہ اب ہم نے یہ پوڈکاسٹ بند کردیا ہے کیوں کہ ہمارے گھر کا ماحول بالکل بدلتا جا رہا تھا، غیر مرئی چیزوں نے اسٹوڈیو کے بعد ہمارے گھر کا رُخ کر لیا تھا۔

پوڈکاسٹر و یوٹیوبر اذلان شاہ نے انٹرویو کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا جب کہ یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکار فہد مصطفیٰ کے تنازع پر گفتگو کرنے کے علاوہ میاں بیوی کا رشتہ مضبوط کرنے کےلیے ٹپس بھی دیں۔

میزبان مبشر ہاشمی کی جانب سے یوٹیوب سے ہونے والی کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اذلان شاہ نے کہا کہ وہ کوئی ایک فیگر تو نہیں بتا سکتے۔ اس دوران وریشہ شاہ نے کہا کہ ان کی کمائی ہر ماہ ایک جیسی نہیں ہوتی، کمائی کبھی کم اور کبھی زیادہ بھی ہوتی ہے۔

اذلان شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کمائی کا آپ یہاں سے اندازہ لگا لیں گے ہم دونوں کو گھومنے کا بہت شوق ہے اور ہم اتنا کما لیتے ہیں کہ ہر سال 2 سے 3 ممالک کا آرام سے سفر کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.