بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

image

پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں۔

وزارت اطلاعات نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتی صورتحال میں پی بی اے کا یہ محب وطن اقدام قابل تحسین ہے، بھارتی گانوں کی بندش کا فیصلہ پوری قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے، فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتا ہے، پی بی اے کا اقدام ملک کی خودمختاری اور وقار کو اجاگر کرتا ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ ہم آزمائش کی ہرگھڑی میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کیلئےمتحد ہیں۔ وزیر اطلاعات نے میڈیا سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا قابل تحسین ہے، ہم سب اتحاد، امن اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.