انگلش کرکٹ بورڈ کا ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

image

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے انگلینڈ اور ویلز میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر ویمنز کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

کرک انفو کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ نے برابری کے قانون (اکوالٹی لا) میں عورت کی تعریف پر فیصلہ دیا تھا جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا۔ دوسری جانب فٹبال اور نیٹ بال میں بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس سے قبل انگلش بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف سے مطابقت کرتے ہوئے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر اپنے ایلیٹ مقابلوں میں پابندی عائد کی تھی۔

بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور صرف وہ کھلاڑی کھیلنے کی اہل ہوں گی جن کی بائیولوجیکل جنس تانیث ہوگی۔ تاہم، ٹرانس جینڈر کھلاڑی اوپن اور مکسڈ کرکٹ کھیلنا جاری رکھ سکیں گی۔

گورننگ باڈی کی جانب سے متاثر ہونے والے افراد کے متعلق ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا لیکن اس تبدیلی متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.