ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹ سے ہرایا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر157رنز اسکور کیے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں، اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن 8 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی ہے، جب کہ چوتھی پوزیشن کراچی کنگز اور پانچویں پشاور زلمی کی ہے۔
ٹیبل پر آخری نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہے جو اب ٹرافی جیتنے کی ریس سے باہر ہوچکی ہے۔