ورلڈ باکسنگ ٹائٹل پاکستانی خاتون باکسر کے نام

image

عالمی سطح پر پاکستان کے باکسرز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، خاتون باکسر نے بھی پاکستان کا کا نام بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔

کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی عالیہ سومرو نے بین الاقوامی باکسنگ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں عالیہ سومرو نے مدمقابل تھائی باکسر سوتھیڈا گنایانوچ کو ناک آؤٹ کر کے فتح اپنے نام کر لی۔ ٹی ایل باکسنگ پرموشن کے تحت ورلڈ سائم سٹیڈیم میں عالیہ سومرو نے پروفیشنل باکسنگ کی دس راؤنڈز کی فائٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔

عالیہ سومرو کا تعلق لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے ہے، ڈبلیو بی اے ایشیا کے 105 پونڈ کی کیٹگری میں کامیابی پانے والی عالیہ سومرو اس قبل کئی ممالک میں مقابلے جیت کر پاکستان کا نام بلند کر چکی ہیں۔

عالیہ سومرو کی اگست میں بھارتی خاتون باکسر کے ساتھ چیلنج فائٹ طے ہے، کامیابی کے بعد عالیہ سومرو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

قوم کی دعاؤں اور سپورٹ سے انڈین باکسر کو بھی شکست دے کر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.