بلوچستان: مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 7 اہلکار جان سے گئے

image

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انڈین آلہ کار اور نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے مچھ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے 7 اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔‘

ترجمان آئی ایس پی آر نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ ’دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔‘

’حملے میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک مشکور علی، نائیک آصف خان، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم، سپاہی طارق نواز اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔‘

آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اس گھناؤنی اور بُزدلانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ’حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔‘

’فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم، بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ’ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘

’پاکستان کی بہادر قوم، سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے پاک سرزمین پر سرگرم انڈیا اور اس کے آلہ کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.