پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ انڈین طیاروں نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور اور مریدکے کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے کوٹلی، مظفرآباد اور باغ میں پانچ مقامات پر میزائل داغے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اِن حملوں کا زمینی اور فضائی طور پر جواب دے رہی ہے۔
- انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہالپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج
- پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج شب متنبہ کیا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تصادم ناگزیر ہے
- اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہے
انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستانی فوج کا اعلان