’جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،‘ پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا

image

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے نیویارک میں سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے

سلامتی کونسل کو مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج اپنے حقِ دفاع کے تحت کسی بھی وقت اور جگہ دیا جا سکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.