انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’گذشتہ رات انڈیا نے جارحیت کر کے جو فاش غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا۔ شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ہم اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔‘
  • پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘
  • پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا نے پاکستان اور اِس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں
  • انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ انڈیا پر مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر انڈیا نے پاکستان میں نپی تلی کارروائی کی ہے جس کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں
  • پاکستان کی فوج اور وزیر دفاع نے جوابی کارروائی میں متعدد انڈین طیارے اور ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے
  • انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے پہلگام حملے کے بعد ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا ہے
  • چین نے انڈین حملوں کو ’افسوسناک‘ قرار دیا ہے جبکہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے انھیں ’شرمناک‘ کہا ہے

انڈیا نے جارحیت کر کے جو غلطی کی اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.