عوام افواہوں اور جھوٹی خبروں سے محتاط رہیں

image

پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے، حکام کی جانب سے جھوٹی خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرائے جانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، اشیاء مہنگی ہونےکی خبریں پھیلائی جانے لگی ہیں۔

سرکاری افسروں کے نام سے جعلی پیغامات گردش کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک جعلی نوٹیفکیشن ڈی سی لاہور کے نام سے پھیلا جس میں لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔

جیو فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس نوٹیفکیشن کا تجزیہ کیا اور اسے فیک پایا۔ ڈی سی لاہور نے جیو فیکٹ چیک کی ٹیم کو کنفرم کیا کہ ان کے دفتر سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اسی دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بھی ایسی فیک نیوز کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سائرن بجنے کی جھوٹی خبریں پھیلا کرہیجانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ خوداعلان کرے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.