آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

image

پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔

بھارت میں آئی پی ایل منتظمین بھی کشیدہ صورتحال سے پریشان اور بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔

آئی پی ایل کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا۔ پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت میں جاری آئی پی ایل کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کارروائی کے خوف سے بھارت نے 27 ائیرپورٹس بند کردیے جس کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.