ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں انڈیا میں پاکستانی فوج کے جوابی حملے سے متعلق دعویٰ کیا کہ ’پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 انڈین اہم فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ دوسری جانب انڈیا کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی کی تو کڑا جواب دیا جائے گا۔
- پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹینیٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں کی تھی بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا۔
- انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو کڑا جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزام کی تردید کی ہے
- انڈیا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے آپریشن سندور اور سیزفائر پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے
- ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے
- ادھر انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ ’نیا بھارت سرحد کے دونوں جانب دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرے گا‘
سیز فائر کی درخواست پاکستان نے نہیں بلکہ جنگ بندی کی خواہش کا اظہار انڈیا کی جانب سے کیا گیا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر