پاکستان اور انڈیا کا ایک دوسرے کے ایک ایک سفارت کار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

image

انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشن میں تعینات عملے کے ایک ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ’پاکستان نے انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک سٹاف ممبر کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے دیا ہے۔‘

حکومت پاکستان نے منگل کو انڈین ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات عملے کے ایک افسر کو اُس کے عہدے کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا ہے۔

پاکستانی حکام نے انڈین ہائی کمیشن کے متعلقہ رکن کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

انڈین ناظم الامور کو منگل کے روز وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں طلب کر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے رکن کو انڈیا چھوڑنے کی ہدایت

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو ہی انڈین حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں کام کرنے والے ایک افسر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے افسر انڈیا میں اپنی سرکاری حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

پاکستانی افسر کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر انڈیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اس سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو انڈین وزارتِ خارجہ میں طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.