چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بانی کے اہلِ خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتوں کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا، اور ہمیشہ ان کی امانت کو محفوظ رکھا۔ بانی کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی ،قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی معاملات کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔