وزیراعلیٰ سندھ کا جنگ کے شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ دینے کا اعلان

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے لیے فی خاندان ایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو فی کس 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نےاپنے خطاب میں کہا کہ پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرکے نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔ اللہ نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط رہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رافیل توخرید لیے مگر ( ان کے پاس ) چلانے والے ( پائلٹ ) نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی بہے گا یا مودی کا خون۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.