آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج پاکستان بھر میں حکومتی سطح پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جان ہتھیلی پر رکھ کر یہ جنگ لڑی، انڈیا کا جنگی جنون اتر چکا، اب امن کی بات کرے، ہم اس کے لیے تیار ہیں
- حکومت پاکستان کا انڈیا کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان
- پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی طرف سے ’فوری اور یقینی جواب‘ دیا جائے گا۔‘
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان 18 مئی تک سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔
- حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئ قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں رد و بدل نہیں کی گئی۔
پاکستان میں آج یوم تشکر، ’انڈیا کا جنگی جنون اتر چکا، اب امن کی بات کرے تو ہمتیار ہیں: شہباز شریف