انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔‘
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ سے وطن واپسی کے دوران اپنی پرواز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکہ کو فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔‘
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ’افواج خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 'دہشت گردوں کے ٹھکانوں' کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
- انڈین وزیر خارجہ جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پاکستان کو آگاہ کیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔‘
- حکومت پاکستان کا انڈیا کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان
- پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی طرف سے ’فوری اور یقینی جواب‘ دیا جائے گا۔‘
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان 18 مئی تک سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔
راج ناتھ سنگھ کا بھج ایئربیس پر خطاب: ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، یہ صرف ٹریلر تھا‘