ایس ای سی پی نے سائبرسیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

اعلامیے کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور اس کے نتیجے میں سائبر سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر تمام کمپنیوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ اگر کمپنیاں ان اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہ کریں تو اس سے ان کا کام متاثر ہو سکتا ہے، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کچھ اہم اقدامات کی مزید تجاویز دی گئی ہیں جن میں رسائی پر سخت کنٹرول رکھنا، نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنا، سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا اور صارفین میں آگاہی پیدا کرنا۔

ایس ای سی پی نے پاکستان کے مالیاتی اور معلوماتی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا اور نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.