ماہرہ خان کا بالی ووڈ سے متعلق تہلکہ خیز بیان

image

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے ہمایوں سعید کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

ایک فین میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ان سے مستقبل میں بالی ووڈ میں کام سے متعلق سوال کیا گیا تو ماہرہ خان نے محتاط لیکن واضح مؤقف اختیار کیا۔

ماہرہ نے کہا، ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ کے حق میں نہیں ہوں، لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے جب ملک کی بات آئے تو جذباتی ردعمل عام ہو جاتا ہے۔

ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے اور خود میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، کیونکہ آخرکار ہمارا ملک ہی ہماری محفوظ جگہ ہے۔‘

اداکارہ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آرہے ہیں۔

کچھ مداحوں نے ان کے جواب کو بہترین قرار دیا جبکہ کئی نے کہا کہ جب انہیں موقع ملے گا وہ دوبارہ بھارت میں کام کریں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.