ڈیجیٹل کرنسی سے 2 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا

image

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ زائد بجلی کو نئی معیشت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2ہزار میگاواٹ بجلی اب ڈیجیٹل کرنسی بھی پیدا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ توانائی کو قومی ترقی کا ذریعہ بنایا جائے، پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف گامزن ہوچکا ہے، کرپٹو مائننگ اور اے آئی سینٹرز کے ذریعے ڈیجیٹل انقلاب آرہا ہے، منصوبہ نوجوانوں کو ہائی ٹیک روزگار بھی فراہم کرے گا۔

کرپٹو کونسل کی سرپرستی میں نئی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں، زائد بجلی کو معاشی طاقت میں بدلنے کا یہ منصوبہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنےگا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ بٹ کوائن مائننگ سے پاکستان کو اربوں روپے کی آمدنی کی امید ہے، حکومت نے نئی ٹیکنالوجی اپنانے کا جرات مندانہ فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان اب نہ صرف توانائی پیدا کرے گا بلکہ ڈیجیٹل اثاثے بھی بنائے گا۔

یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی خودانحصاری کی راہ ہموار کرےگا، اے آئی ڈیٹا سینٹرز کا قیام پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑ دے گا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ ملکی توانائی کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے معیشت کو نئی سمت دی جا رہی ہے، یہ قدم پاکستان کو جنوبی ایشیا کے ڈیجیٹل حب میں تبدیل کرسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.