آئی فون 16نے سیل کے ریکارڈ توڑ دئیے

image

دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 16 ہے۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ نے 2025 کی اولین سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے آئی فونز کا غلبہ رہا۔

اس عرصے میں آئی فون 16 سب سے سے زیادہ فروخت ہونے والا فون رہا اور یہ 2023 کے بعد پہلی بار ہے جب آئی فون کا اسٹینڈرڈ ماڈل ایک سہ ماہی کے دوران نمبرون فون رہا۔

یہ فون مشرق وسطیٰ اور افریقا سمیت جاپان میں زیادہ فروخت ہوا۔ دوسرا نمبر آئی فون 16 پرو میکس کے حصے میں آیا جبکہ آئی فون 16 پرو تیسرے نمبر پر رہا۔ چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 15 موجود ہے۔ جنوبی کورین کمپنی کے گلیکسی اے 16 فائیو جی کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل جنوری سے مارچ 2024 کے دوران بھی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کا غلبہ رہا تھا۔ اس عرصے میں آئی فون 15 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.