بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پرتنقید

image

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اس کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارتی کشیدگی پر کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی  ہے۔ 

راہول گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ  پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟ 

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ’ثالثی‘ کرنے کے لیے کس نے کہا تھا؟


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.