ایپل نے آئی فونزمیں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

image

ایپل کی جانب سے کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کو ری برانڈ کیا جا رہا ہے۔ ابھی آئی فونز میں آئی او ایس 18 استعمال کیا جا رہا ہے اور ستمبر میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، مگراب نام تبدیل کر دیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کے نام کو آئی او ایس 19 کی بجائے آئی او ایس 26 رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئی او ایس سے ہٹ کر آئی پیڈ او ایس 26، میک او ایس 26، واچ او ایس 26 اور ویژن او ایس 26 بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد ایپل برانڈنگ کے تسلسل کو قائم کرنا اور کنفیوژن کو ختم کرنا ہے۔ ابھی ایپل کی ڈیوائسز کے آپریٹنگ سسٹمز کے نام مختلف ہیں جیسے آئی او ایس 18، واچ او ایس 12، میک او ایس 15 اور ویژن او ایس 2، کیونکہ انہیں مختلف برسوں میں متعارف کرایا گیا تھا۔

ایپل کی جانب سے 9 جون کو کمپنی کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر آپریٹنگ سسٹمز کے ناموں کی تبدیلی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ البتہ رپورٹ میں ایسا عندیہ نہیں دیا گیا کہ آئی فون کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ سال کمپنی نے آئی فون 16 کو متعارف کرایا تھا اور اب ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کو پیش کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.