وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا

image

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کر کے دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا۔ وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے تاجکستان کے لیے روانہ ہوئے، آذر بائیجان کےنائب وزیرخارجہ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

تاجکستان روانگی کے موقع پر لاچین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی پاکستان اور آذربائیجان کے لیے بہت اہم ہے، 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور 28 مئی کو ہی آذربائیجان نے آزادی حاصل کی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ آذربائیجان عظیم برادر ملک ہے اور صدر الہام علی یوف کی قیادت مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے، ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر بات چیت کی ہے، صدر الہام علی یوف نے گزشتہ روز پھر پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہم دوطرفہ استفادہ حاصل کرنے کے لیے اس سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم تجارت، دفاعی تعاون، صحت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں مزید تعاون کو فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے 25 مئی کو 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ گئے تھے، جہاں انہوں نے صدر اردوان سے اہم ملاقات کی تھی، بعد ازاں ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کےبعد وزیراعظم تہران پہنچے تھے جہاں صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

27 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے جہاں صدر الہام علی یوف سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے گزشتہ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کے مشترکہ فورم سے خطاب کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.