عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

image

قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیلئے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیاہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک تعطیلات ہوں گی، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہو گی۔

واضح رہے قطر کی حکومت پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔

یہ تعطیلات یوم عرفہ سے شروع ہوں گی، جو 9 ذوالحجہ کو ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہو گی ، پاکستان میں 7 جون سے 9 جون تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.