فواد چودھری کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بڑا انکشاف

image

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کمیٹی کو تبدیل کرکے عالیہ حمزہ کو اس میں ڈالا ہے، بانی کو بتایا ہے جب تک بڑی پالیٹکس سیٹل نہیں ہوگی کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو بتایا ہے جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دباؤ نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی کی معلومات سے لگا انہیں مولانا سے متعلق غلط بریف کیا گیا ہے، پی ٹی آئی اگر الائنس نہیں بنا سکتی تو کیسے دباؤ بن سکتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی کو بتایا یہاں ہر بندہ کسی کام یا ذمہ داری لینے کیلئے آتا ہے، یہاں کوئی بانی کی رہائی کیلئے نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کردار کشی میں اب ساری پارٹیاں شامل ہیں، مسئلہ یہ ہے پی ٹی آئی اس وقت اکیلے نظر آرہی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی کا موقف ہے وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، میں نے بانی کو بتایا پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ہوگا، پی ٹی آئی اس وقت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلانے میں سنجیدہ نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.